حرا ماڈل اسکول محبوب نگر ،نئے سال کے کیلنڈر کی رسم اجرائی

   

محبوب نگر ۔ 28 ڈسمبر ۔ (ذریعہ میل ) حِرا ماڈل ہائی اسکول محبوب نگر کے زیراہتمام 28 ڈسمبر کو زیرصدارت جناب حامد رئیس صدر ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر کے علاوہ عبدالرحمن جنرل سکریٹری، ممبرس جناب حلیم بابرؔ ، عبدالرزاقؔ نے شرکت کی ۔ ابتداء میں بانی اسکول وسوسائٹی جناب احمد باشادی سرپرست اعلیٰ کی صحتیابی کیلئے دعا کی گئی بعد ازاں اسکول کی کارکردگی کے بارے میں جناب عبدالرحمن سکریٹری نے رپورٹ پیش کی اور چند تجاویز پیش کی گئی جس کی عمل آوری کیلئے اقدامات کرنے کا تیقن دیا گیا آخر میں حسب روایت قدیم سال نو کے کیلنڈر کا رسم اجراء بدست صدر حامد رئیس انجام پایا ۔ دیدہ زیب کیلنڈر کی اشاعت پر مبارکباد پیش کی اور سوسائٹی ارکان نے پرنسپل و اساتذہ جو طلبہ کی تربیت میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ جنرل سکریٹری کے شکریہ پر خوشگوار تقریب اختتام کو پہنچی ۔ اس تقریب میں طلباء و طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔