حرمین ایکسپریس ٹرین ستمبر سے چلانے کا اعلان

,

   

مکہ مکرمہ۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام ) حرمین ٹرین پروجیکٹ کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ یہ حرمین ایکسپریس ٹرین رواں سال ستمبرچلائی جائے گی۔ حرمین ٹرین پروجیکٹ کے منتظمین نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان مسافروں کے سفر کی گنجائش بڑھا کرشہریوں کو آسان، آرام دہ اور تیز ترین سفری سہولیات کی فراہمی پر کام جاری ہے۔ جولائی اور اگست کیمہینوں میں حرمین ایکسپریس ٹرین کی صلاحیت، گنجائش اور اس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے موقعے سے فاہدہ اٹھایا جائے گا۔پروجیکٹ مینجمنٹ نے ایک بیان میں وضاحت کی اگست میں الحرمین ایکسپریس ٹرین کی بکنگ کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹرین کے لیے مسافروں کوآن لائن بکنگ کی سہولت حاصل ہوگی۔