حرم شریف میں صفائی کا خاص انتظام ، 35 ہزار نئے قالین

,

   

مکہ مکرمہ ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حرم شریف میں صاف صفائی کے خاص انتظامات کا موثر نظم ہے ۔ بروقت سینکڑوں ملازمین حرم شریف اور اطراف و اکناف کے حصوں میں مشینوں کے ذریعہ صفائی کرنے کے علاوہ ورکرس دن رات ان کاموں میں مصروف ہیں ۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کے لئے 35 ہزار قالین فراہم کردیئے ہیں ۔ سال میں 5 مرتبہ حرم شریف کے قالین کو تبدیل کیا جاتا ہے ۔ معتمرین کی سہولت کے لئے ہر طرح کا خیال رکھا جاتا ہے ۔ قالین کی تبدیلی اور صاف قالینوں کو بچھانے میں ورکرس چاق و چوبند رہتے ہیں۔ قالین کی صفائی کے لئے بھی مخصوص مشنری بھی ہے ۔ 100 سعودی نوجوان صفائی مشینوں کی نگرانی کرتے ہیں ۔ 2874 صفائی کارکن اور نگراں تعینات ہیں ۔ 4805 مشینیں مہیا ہیں تاکہ کام بہترین طریقہ سے تیزی کے ساتھ انجام دیا جاسکے ۔