حزب التحریر تنظیم سے متعلق کیس کی تحقیقات جاری

   

بھوپال: مدھیہ پردیش میں حال ہی میں انتہا پسند اسلامی تنظیم حزب التحریر (ایچ یو ٹی) سے وابستہ کارکنوں کی گرفتاری کے بعد ان سے پوچھ تاچھ کے دوران نئے انکشافات کے درمیان آج وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ اس معاملے سے متعلقہ تمام پہلوؤں کی جانچ ریاستی پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کر رہی ہے ۔ مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمین سے پوچھ تاچھ کے دوران ان کے طریقہ کار، آمدنی کے ذرائع، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، نیٹ ورک اور دیگر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ملزمین اس وقت پولیس ریمانڈ پر ہیں۔ ملزم کے ذاکر نائیک اور دیگر بنیاد پرست تنظیموں کے سلسلے میں بھی پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس معاملے میں جس طرح سے ‘برین واش’ کرکے ایک شخص اور اس کی بیوی کامذہب تبدیل کرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس کی بھی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے دہرایا کہ ایس آئی ٹی تمام پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے اور اس کی بنیاد پر مزید کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔