حزب اللہ سے ممکنہ معرکہ، یومیہ 2000 میزائل کا خطرہ

   

تل ابیب۔ اسرائیلی فوج کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ کسی بھی جنگ کی صورت میں اسرائیل کو ایک دن میں 2000 راکٹوں کا سامنا ہو سکتا ہے اور ایسی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ہوم فرنٹ کمانڈ کے سربراہ اوری گورڈن کے مطابق ماہ مئی کے دوران غزہ سے اسرائیل کی جانب داغے جانے والے میزائلوں کی تعداد کہیں زیادہ تھی۔ یاد رہے کہ مئی میں 11 دنوں کے دوران فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ سے اسرائیل کی جانب 4400 راکٹ داغے تھے۔اسرائیلی عہدیدار کے مطابق انہیں حزب اللہ سے کسی بھی ممکنہ لڑائی کے دوران ان میزائلوں سے پانچ گنا زیادہ میزائل داغے جانے کا اندیشہ ہے۔