حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : جی ایچ ایم سی حکام نے مس ورڈ 2025 مقابلے کے لیے حصہ لینے والی حسیناوں کی چارمینار اور لاڈ بازار میں دورہ کے موقع سے قبل چارمینار کے اطراف سے تقریبا 50 کتوں کو پکڑ لیا ۔ چارمینار وٹرنری آفیسر ڈاکٹر سریکانت نے بتایا کہ مس ورلڈ مقابلے کے حسیناوں کی چارمینار پر آمد سے قبل گزشتہ تین دنوں میں 50 سے زائد کتوں کو پکڑ کر چوڑی بازار کے سرکاری جانوروں کے کیئر سنٹر منتقل کردیا ۔۔ ش