حسین ساگر میں چھلانگ کے ذریعہ ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) حسین ساگر میں چھلانگ لگا کر ایک شخص نے مشتبہ انداز میں خودکشی کرلی۔ سکریٹریٹ پولیس کے مطابق 60 سالہ محمد یوسف جو پیشہ سے تاجر تھے، نلہ گٹہ علاقہ کے ساکن محمد خواجہ کے بیٹے بتائے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل یوسف اپنے مکان سے اپنے بھائی کے ساتھ نکل کر اور بھائی کو سکندرآباد میں چھوڑنے کے بعد ٹینک بینڈ کا رخ کیا اور خودکشی کرلی۔ یوسف ذہنی طور پر کمزور تھا جس کا علاج بھی جاری تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع