حشش فروخت کرنے والی ٹولی بے نقاب، چار افراد بشمول کم عمر لڑکا گرفتار

   

حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے حشیش آئیل فروخت کرنے والی ایک ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے 4 افراد بشمول ایک کم عمر لڑکے کو گرفتار کرلیا۔ خفیہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے ٹاسک فورس پولیس نارتھ زون ٹیم نے بنجارہ ہلز پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 400 ایم ایل حشیش آئیل کو ضبط کرلیا جو 80 چھوٹی بوتلوںمیں موجود تھا۔ پولیس نے اس ٹولی کے قبضہ سے 5 سیل فون بھی ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق اس ٹولی کے دیگر ارکان مفرور ہیں۔ فی الحال وی ہیمنت گوڑ 22 سال ساکن عطا پور متوطن ناگر کرنول، ایم ستیش 26 سال ساکن اندرا نگر بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن سے وابستہ روڈی شیٹر ہے، 23 سالہ این ابھیلاش کمار ساکن اندرا نگر بنجارہ ہلز ، 20 سالہ کے بھانو پرکاش ساکن اندرا نگر بنجارہ ہلز اور ایک کم عمر لڑکے کو بھی گرفتار کرلیا جبکہ وینکٹ نامی شخص مفرور بتایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 40 ہزار روپئے فی لیٹر حشیش آئیل خرید کر 15 تا20 ہزار روپئے میں چھوٹی بوتل فروخت کررہے تھے۔ ع