حضرت سید قدرت اﷲ شاہ قادری القمیصی ثانی فی الفور شاہؒ

   

حضرت سید قدرت اﷲ شاہ قادری ثانی کرنولی فی الفور شاہؒ کی ولادت باسعادت ۱۱۸۱؁ھ قمرنگر کرنول میں ہوئی ۔ آپ کے والد بزرگوار حضرت سید شاہ غلام عبدالقادر فی الحال شاہؒ ہیں۔ آپ کی تعلیم و تربیت آپ کے والد بزرگوار کے آغوش کرم میں ہوئی اور آپ ہی کے دست حق پرست پر سلسلۂ قادریہ و چشتیہ میں ارادت و خلافت حاصل فرمائی ۔ والد بزرگوار کے وصال کے بعد مسند ارشاد پر آپ متمکن و فائز ہوئے ۔ تشنگان علم و عرفان آپ سے رجوع ہوتے اور اپنی پیاس بجھاتے ۔ آپ ہمیشہ درس و تدریس میں مشغول رہتے ، آپ صاحب کشف و کرامت بزرگ گذرے ہیں۔ نواب اکبر خاں بہادر جو آپ کے سریر تھے آپ کی اہلیہ کی مزاج ناساز ہوگئی دو ڈھائی ماہ علاج کررہا مگر افاقہ نہ ہوا صحت سے مایوس ہوچکے تھے دل میں خیال آیا کہ میرے شیخ لاثانی موجود ہیں کرنول روانہ ہوئے ۔ حضرت کی بارگاہ میں عرض گزار ہوئے سرکاری آپ کی توجہ کا طالب ہوں نگاہ کرم فرمائیے میں اپنی اہلیہ کی ناسازی مزاج کے سلسلہ میں پریشان ہوں کیونکہ یہ میرا ایقان ہے کہ شیخ لاثانی مخدوم من کے گھر کی خاک بھی اس فدوی کیلئے شفا ہی شفاء ہے ۔ آپ نے یہ سُنکر چولھے کی راکھ لانے کا حُکم دیا اور اس کی تین پڑیاں بنائی اور کہا صبح اہلیہ کو لیکر آنا ۔ آپ نے بدعقیدہ فرقہ قادیانیت نیچریت کے خلاف آواز اُٹھائی ، آپ صاحب تصنیف و تالیف او رشاعر بھی تھے ۔ فی الفورؔ آپ کا تخلص تھا ۔ آپ عربی ، فارسی اور دکنی زبان میں کتابیں لکھی ۔ ایک جہاں کو فیضان علم و عرفان سے سرفراز فرمانے کے بعد یہ آفتاب شریعت مہتاب طریقت ۲۸ربیع الاول ۱۲۵۳؁ ھ بروز یکشنبہ غروب ہوا ۔ آپ کا مزار مقدس بافیض دریچہ بواہیرہ عثمان باغ چٹکنی پورہ میں زیارت گاہ خلائق ہے ۔