حضرت معشوق ربانی ؒ کے سہ روزہ عرس تقاریب کا جمعہ سے آغاز

   

ورنگل ۔ /31 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید شاہ محی الدین احمد بختیار قادری الجیلانی معشوقی المعروف حسیب پاشاہ قادری سجادہ نشین درگاہ معشوق ربانی ؒ ورنگل نے کہاکہ حضرت حافظ سید جلال الدین شاہ قادری جمال البحر معشوق ربانی ؒ کا 468واں سہ روزہ عرس شریف کا 2فروری سے آغاز ہوگا ۔2فروری ،بروز جمعہ 9بجے شب جلسہ عظمت مصطفی ﷺ و فیضان اولیا کا زیر صدارت حضرت مولانا سید شاہ محمد محمود بادشاہ قادری حسنی حنینی زرین کلاہ جانشین حضرت سلطان الواعطین ؒ و صدر اتحاد سوسائٹی ،زیر نگرانی حضرت الحاج سید شاہ جمال الدین احمد قادری الجیلانی معشوقی المعروف خالد پاشاہ قادری انعقاد عمل میں آئے گا ۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا سید شاہ ابراھیم قادری زرین کلاہ فاروق پاشاہ صاحب قبلہ سجادہ نشین حضرت گوشہ نشین زرین کلاہ ؒ شرکت کریں گے ۔مولانا پیر سید شاہ آل مصطفی قادری الموسوی الجیلانی علی پاشاہ قبلہ سجادہ نشین خانقاہ موسویہ صدر جماعت اہل سنت تلنگانہ ،مولانا سید شاہ خواجہ محمد محمد الحسنی الحسینی قسادری بندہ نوازی معشوقی قلبہ طلحہ پاشاہ ،مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ قبلہ نبیرہ حضرت سیدنا سلطان الواعظین ؒ کے خصوصی خطابات ہونگے ۔بعد جلسہ کے صندل مبارک معشوق گلشن گڑھی قدیم سے بر آمد ہوگا ۔لنگر معشوقیہ قادریہ برائے خاص و عام رہے گا ۔بروز ہفتہ 9بجے شب نعتیہ محفل اور دف پر کلام سنانے کا پروگرام ہوگا ۔اس موقع پر حبیب عالم قادری، عبداللہ قادری اور دیگر موجود تھے ۔

ورنگل میں عرس شریف
ورنگل ۔/31جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوبیہ پنجتن ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل کے زیر اہتمام بتاریخ یکم فروری ،بروز جمعرات بمقام مسجد جعفریہ محبوبیہ پنجتن کالج ورنگل میں مولوی محمد جعفر صاحب سنوسی القادری ؒ کا 44واں سالانہ عرس شریف کا زیر نگرانی سید شاہ محی الدین بختیار قادر الجیلانی المعروف حسیب پاشاہ جانشین سجادہ بارگاہ معشوقیہ ؒ ، زیر سرپرستی حضرت سید شاہ یحیی ٰ پاشاہ قادری المعروف شعیب بابا جانشین و سجادہ نشین حضرت سید شاہ قادر محی الدین نبیرہ و قادری حویلی عرس جاگیر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔یکم فروری جمعرات کو بعد نماز عصر قرآن خوانی ،محفل درود شریف و محفل حمد و نعت ،بعد نماز مغرب صندل مالی و جلسہ فیضان اولیا منعقد ہوگا ۔اس جلسہ کو مولانا الحاج خواجہ جعفر العابدین مہتمم جامعہ محمدیہ خیر العلوم ورنگل ،قاری خواجہ نجم الدین گیلانی امام و خطیب مسجد جعفریہ مخاطب فرمائیں گے ۔2فروری بروز جمعہ بعد فجر سلام و فاتحہ خوانی و تقسیم شیرینی عمل میں آئے گی ۔