حضور آباد میں چیف منسٹر کے مجوزہ دورہ کے انتظامات کا جائزہ

   

حضورآباد ۔ کو حضورآباد منڈل کے موضع شالہ پلی اندرہ نگر میں 16 اگست کو ایک جلسہ عام کا انعقاد ہونے جارہا ہے اس اجلاس میں ریاستی وزیر اعلی کی شرکت یقینی ہے جس میں دلت بندھو اسکیم کا ریاستی وزیر اعلی آغاز کرینگے اس اجلاس کے انعقاد اور اسکے انتظامات کے سلسلہ میں ضلع کریم نگر کلکٹر آر وی۔کرنن نے دیگر ذمہ داروں کے ساتھ مقام اجلاس کا جائزہ لیا وہاں شہہ نشین اور عوام کو بیٹھنے اور پانی ودیگر سہولیات کا مشاہدہ کیا انہوں عہدہ داروں کو ہدائت دی کہ انتظامات میں کوئی خامی نہ ہونے پائیں تمام سہولیات مہیا کرائیں موسم برسات ہیں اس لئے واٹر پروف ڈیاش اور شامیانے نصب کرانے کی ہدائت دی بیارگ کٹس،لگانے کی ہدائت دی اور کہا کہ اس اجلاس میں شامل ہونے والے افراد کو لانے والے گاڑیوں کو جلسہ گاہ پر اتارنے کے بعد فوراََ پارکنگ مقامات پر لیجانے کے انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے اس موقع پر کریم نگر پولیس کمشنر اے ۔ستیانارائینا،اڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال۔بچھڑے طبقات فلاح بہبودی افسر نیتی نیال،یس سی کارپوریشن ای ڈی۔مدھوسدھن شرما،زرعی افسر۔سری دھر۔ضلعی پنچائت افسر ویرابچیا،مینجر نوین کمار حضورآباد آر ڈی او رویندر ریڈی، اور دیگر موجود تھے۔