حضور اکرم صلی علیہ و سلم کی حیات مبارکہ معجزات سے عبارت

   

کل ہند بزم رحمت عالم کا قلی قطب شاہ گرائونڈ پر جلسہ معراج النبیؐ
مولانا احمد نقشبندی’ مفتی مولانا شمیم الزماں قادری’ مولانا محمد شہاب الدین ثقافی۔ ایم اے مجیب کاخطاب
حیدرآباد ۔ 13 فروری(پریس نوٹ) مولانا محمد شاہ احمد نقشبندی الجنیدی بانی وامیر تحریک صدائے اسلام نے کہا کہ قرآن پاک نبی کریمؐ کا سب سے بڑا معجزہ ہے اور معراج النبیؐ آپؐ کا دوسرا بڑا معجزہ ہے ۔ ویسے تو آپؐ کی ساری زندگی معجزات سے عبارت ہے۔ان میں قرآن پاک اور معراج النبیؐ دوبڑے معجزات ہیں۔وہ کل ہند بزم رحمت عالم کے زیر اہتمام قلی قطب اسٹیڈیم میں جلسہ معراج النبیؐ کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔جلسہ کی صدارت صدر کل ہند بزم رحمت عالم جناب ایم اے مجیب ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے کی۔مولانا محمد شاہ احمد نقشبندی الجنیدی نے کہا کہ مسلمان دین میں پوری طرح داخل ہوجائیں ۔دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلئے اسلامی تعلیمات پر عمل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے دین اسلام کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے۔دنیا کی کوئی طاقت اسلام اور مسلمانوں کو ہرگز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ مولانا محمد شمیم الزماں قادری کلکتہ نے کہا کہ نوجوان اسلام کی سربلندی کیلئے آگے آئیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا فنا ہونے والی ہے۔دنیا کے پیچھے بھاگنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان کو آخرت کے تصور کو ملحوظ رکھتے ہوئے زندگی گزارنی چاہئے۔ مولانا محمد بلیغ الزماں ازہری نے کہا کہ مسلمان نمازوں کی پابندی کریں۔نمازوں سے قلبی سکون ملتا ہے۔ مولانا نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کی حقانیت اور اپنے نبی ؐ کی عظمت و صداقت کیلئے ایسے معجزات عطا فرمائے جو کسی اور نبی کو عطا نہیں کئے۔ غرض کہ معراج کا مقصداللہ کا اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایسا تحفہ عطا کرنا تھا جو کسی امت کو عطا نہیں کیا گیا اور وہ تحفہ نماز تھی۔ مولانا حافظ محمد مظفر حسین خان قادری بندہ نوازی نے کہا کہ آج کی شب معراج غنیمت جان کر زیادہ وقت عبادتوں میں گذاریں۔انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ واقعہ معراج النبی ؐ کا قرآن مجید کی روشنی میں مطالعہ کریں جس سے معلوم ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے محبوب حضرت محمد مصطفیؐ سے ملاقات کیلئے کتنے بے چین تھے۔ مولانا سید محمود حسینی قادری الرفاعی المعروف سادات پیر بغدادی نے کہا کہ معجزہ معراج النبیؐ اہل حق اور اہل باطل کے درمیا ن خط امتیاز ہے ۔مولانا محمد شہاب الدین ثقافی نقی القادری نے کہا کہ آج کی رات برکت و فضیلت والی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ عبادتیں سے خدا کو منانا چاہئے۔صدر جلسہ جناب ایم اے مجیب صدر بزم نے اپنے مختصر خطاب میں بزم کے اغراض و مقاصد کو پیش کیا ۔انہوں نے نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ رقت انگیز دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا ۔
نیٹ اعلامیہ جاری،آن لائن فارم ادخال کا آغاز
حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس اور ایوش کورسز میں داخلے کیلئے قومی سطح کے انٹرنس ’ نیٹ 2024 ‘ کا اعلامیہ 9 فروری کو جاری ہوچکا اور فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 مارچ مقرر کی گئی اور امتحان 5 مئی کو ملک گیر سطح پر ہوگا ۔ انٹر میڈیٹ ، بی پی سی طلبہ اس کے اہل ہیں ۔ مکمل رہنمائی اور شخصی کونسلنگ کیلئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر ایم اے حمید سے شام 4 بجے تا 7 بجے رجوع ہوں ۔۔