حقائق سے آگاہی کے لئے مرکز سفارت کاروں کو جموں کشمیر جانے کی مرکز کی جانب سے دعوت

,

   

نئی دہلی۔ ہندوستان میں متعین غیر ملکی سفیروں کے گروپ کو مرکز نے جنوری9اور10کے روز جموں کشمیر دوری کی دعوت دی ہے تاکہ وہ خود جاکر وادی کی زمینی حقیقت کا جائزہ لے سکیں۔ مذکورہ نئی تنظیم جدید یونین ٹریٹری میں ماہ اگست2019سے سفیروں کوجانے سے روکدیاگیاتھا۔

ذرائع کے مطابق مذکورے حکومت یوروپی اور مغربی ممالک کے 18سفیروں تک پہنچی ہے اور ساتھ میں انہوں نے او ائی سی ممبرس خلیج کے ممالک کو بھی مدعو کیاہے۔

کمیونکشن بند کرنے کے بعد سے عالمی سطح پر ہندوستان پر تنقید یں کی جارہی ہیں جس کو اب ہٹادیا گیا ہے‘ اور ساتھ میں کشمیر میں منتخب عوامی نمائندوں کی محروسی کی بھی مذمت کی جارہی تھی۔

تمام دعوت نامہ ابھی تسلیم کئے گئے ہیں‘ جبکہ سفارت کاروں نے مذکورہ دورے کے موقع پر انہیں کس حد تک خود مختاری فراہم کی جائے گی اس کی وضاحت مانگی ہے۔

مذکورہ حکومت نے بڑی تکلیف کے ساتھ اس بات کی وضاحت کی کہ مقامی عہدیداروں‘ لیڈران اور عام کشمیر یوں کے علاوہ سے ملاقات کرانے کا اکٹوبر میں وعدہ کیاتھا‘ حکومت نے ماڈی گروپ نامی ایک این جی او کی مدد حاصلکی تھی‘

جس نے 23یوروپی پارلیمنٹرین کو کشمیر میں دورہ کرایاتھا تاکہ کچھ مقامی لوگوں اور سکیورٹی کے حالات سے انہیں واقف کرواسکے۔ اس دورے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا