حلقہ اسمبلی میدک کے منڈلوں میں کانگریس کی انتخابی مہم

   

امیدوار ایم روہت کی اہلیہ نے گیارنٹی اسکیمات کے پمفلٹس عوام میں تقسیم کئے

میدک ۔ 12 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک اسمبلی حلقہ کے تمام منڈلوں اور میدک ٹاؤن کے بلدی وارڈس میں کانگریس کے امیدوار ماتنم پلی روہت کے حق میں ان کی شریک حیات ماتنم پلی شیوانی اپنے کانگریس قائدین و کارکنوں کے ساتھ سرگرم ہیں۔ ٹاؤن کے بلدی حلقہ 21 اور 22 فتح نگر میں سابق کونسلر ایم موہن گوڑ کی قیادت میں شیوانی نے گھر گھر پہنچ کر کانگریس کے 6 گیارنٹی فلاحی اسکیمات پر مبنی طباعت کردہ پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے اپنے شوہر کانگریس امیدوار روہت کے حق میں قیمتی ووٹ استعمال کرنے کی اپیل کررہی ہیں۔ اس دوران موہن گوڑ نے کہا کہ ریاست میں اب نئی حکومت کانگریس کی ہوگی۔ عوام بی آر ایس حکومت سے بیزار ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے امیدوار ماتنم پلی روہت 25 ہزار ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ منتخب ہوں گے۔ موہن گوڑ نے کہا کہ مرکز میں بھی بھاجپا کا صفایا یقینی ہے۔ کانگریس کا فیصلہ مرکز پر بھی ہونا یقینی ہے۔ موہن گوڑ نے کہا کہ راہول گاندھی کا بھارت جوڑو یاترا پر مودی کا سب کا ساتھ سب کا وکاس ناکام ہوگا۔ اس انتخابی مہم میں سابق کونسلرس بٹی سلوچنا، گودل جیوتی، ایم لکشمی اور گودل کرشنا، سمیع اللہ خان، لالو، ہریتا نرسنگ راؤ، جی شنکر گوڑ کے علاوہ دیگر کارکنوں نے حصہ لیا۔