حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی

   

حکومت پر وعدہ فراموشی کا الزام، مٹ پلی میں کانگریس قائدین کی پریس کانفرنس
کورٹلہ۔ /22 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جواڈی نرسنگ راؤ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ، جواڈی کرشنا راؤ ریاستی قائد کانگریس آئی پارٹی نے مٹ پلی ٹاون میں کانگریس آئی پارٹی کے دفتر میں منعقدہ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں 900 مستحق مسلم میناریٹی کو 80 فیصد سبسیڈی دینے کا وعدہ کئے جانے پر قرضوں کے لئے درخواستیں دی گئیں لیکن ان میں صرف 20 افراد کو قرضہ جاری کیا گیا۔ باقی مسلم میناریٹی کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔ اس طرح حلقہ اسمبلی کورٹلہ کو 215 سلوائی مشین منظور ہوئے تھے لیکن آج تک ایک بھی میناریٹی کو سلوائی مشین نہیں دیا گیا۔ انہوں نے فوری میناریٹی مسلمانوں کو سلوائی مشین فراہم کرنے اور قرضہ جات جاری کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ اسی طرح انہوں نے ریاستی حکومت سے 2019 کے الیکشن کے موقع پر مسلم اقلیتوں کو 12 فیصد تحفظآت فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا 9 سال کا عرصہ گذر جانے کے باوجود12 فیصد مسلم تحفظات کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے۔ اس اجلاس میں جواڈی نرسنگ راؤ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ ، جواڈی کرشنا راؤ ریاستی قائد کانگریس آئی پارٹی کے علاوہ کانگریس آئی پارٹی صدر میناریٹی سیل ایم اے مقیم ، شکیل ، جبار، سابق زیڈ پی ٹی سی ملاپور منڈل ، اے جلپتی ریڈی، صدر مٹ پلی منڈل کانگریس آئی پارٹی انجی ریڈی، نائب صدر ای راجو، صدر ڈسٹرکٹ سیوا دل کانگریس آئی پارٹی اندے ماروتی، صدر ملاپور منڈل کانگریس آئی پارٹی، بی سرینواس ریڈی، ابراہیم پٹنم منڈل صدر کانگریس آئی پارٹی سریکانت کانگریس آئی پارٹی سینئر قائدین راجندر ریڈی، وینکٹ ریڈی ، لکشمی ریڈی، کوٹا گری آنند کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔