نئی دہلی: اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیراعظم مودی سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے جنگ اور اس کے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا۔ مصری ایوان صدر کے ترجمان نے فیس بک پر بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا محور عوام کا تحفظ تھا۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے مصر کے صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ انہوں نے غزہ پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے اپ ڈیٹ اور شہریوں کی زندگی پر اس کے تباہ کن اثرات کیلئے جاری جنگ کے خطرہ پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ پورے علاقہ کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔مصر کے صدر نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس جنگ کی وجہ سے انسانی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ جنگ کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ صدر کے صدر نے کہا کہ جنگ بندی فوری طور پر ہونی چاہئے جبکہ انسانی امداد فوری طور پر پہنچائی جائے متاثرہ علاقوں میں اس کی اشد ضرورت ہے۔ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنما مصر اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور بہترین اسٹریٹجک شراکت داری سے مطمئن ہیں اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔