حماس سربراہ کا دورہ ترکیہ

   

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے بدھ کو کہا کہ وہ اس اختتام ہفتہ ترکیہ میں فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے ایک رہنما اسماعیل ہنیہ کی میزبانی کریں گے۔اردغان نے جو اسرائیل کے ایک سخت ناقد ہیں، قانون سازوں کو بتایا کہ فلسطینی نصب العین کے رہنما اس ہفتے میرے مہمان ہوں گے۔’’اگرچہ اردغان نے یہ نہیں بتایا کہ وہ حماس کے سیاسی رہنما سے کہاں ملاقات کریں گے، تاہم ایک ترک عہدیدار نے کہا کہ وہ استنبول کے دولما باہچے پیلس میں بات کریں گے۔صدر نے حماس کو ایک مزاحمتی گروپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘جب تک خدا مجھے زندگی دیتا ہے، میں فلسطینی جد و جہد کا دفاع کرتا رہوں گا اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا۔ ‘‘ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کل قطر میں تھے اور انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہنیہ اور ان کے مشیروں سے خاص طور پر کسی جنگ بندی کے بارے میں مذاکرات پر وسیع تبادلہ خیال کیلئے، تین گھنٹے گزارے۔قطر نے جو اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک ثالث ہے، بدھ کے روز تسلیم کیا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے اور یرغمالوں کو آزاد کرانے کے لیے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ہاکان نے کہا کہ انہوں نے ہنیہ سے، جو قطر میں رہتے ہیں، اس بارے میں بات کی کہ حماس کو کس طرح ’’اپنی توقعات کا واضح طور پر اظہار کرنا چاہیے ۔