حماس کی مزاحمت سے اسرائیلی فوج کو جانی نقصان

,

   

غزہ سٹی : اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز اور دوسرے مزاحمتی گروپوں نے گزشتہ 72 گھنٹے میں غزہ کے محاذ جنگ پر قابض فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا ہے ۔ مجاہدین گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران غزہ میں لڑائی کے تمام محاذوں پر 135 فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا گیا ۔القسام بریگیڈز نے کئی سرنگوں کے سور اخوں اور دشمن کے فوجیوں کے ٹھکانوں کو بوبی ٹریپ کرنے کے بعد اڑانے کے بعد درجنوں صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ۔ اس کے مجاہدین نے مارٹر گولوں اور کم فاصلے تک مارکرنے والے میزائلوں سے فوجی مراکز کو تباہ کیا ۔ صیہونی ریاست کے اندر مختلف اہداف اور مختلف رینج کے ساتھ شدید گولہ باری کی گئی ۔