حملے سے قبل ایران نے حماس کو ہتھیارسازی کی تربیت دی تھی: اسرائیلی حکام

   

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی حکام نے انکشاف کیا کہ ایران نے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں حملہ کرنے سے پہلے حماس کو ہتھیار تیار کرنے میں مدد کی کوشش کی۔ غزہ کے باہر حماس کے ایک پک اپ ٹرک میں کمپیوٹر کے اندر سے ملنے والی ایک دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ حماس کے ایک فوجی کمانڈر نے حماس کے کارکنوں کیلئے ایرانی یونیورسٹیوں میں انجینئرنگ، فزکس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہتھیار بنانے کا طریقہ سیکھنے اسکالرشپ کی درخواست کی تھی۔ میڈیاکے مطابق اسرائیلی حکام نے کہا کہ یہ پہلا معلوم موقع ہے کہ ایران نے حماس کے کارکنوں کیلئے تربیت دینے اس قسم کی یونیورسٹی سے متعلق مالی اعانت فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس دعوے کی امریکی حکام نے تصدیق نہیں کی۔یہ دستاویز گزشتہ جولائی کا ایک خط معلوم ہوتا ہے جس میں حماس کے ایک فوجی کمانڈر نے ایرانی حکومت کو درخواست کی تھی کہ اس کی یونٹ کے سات ارکان کوا سکالرشپ پروگرام میں شرکت کیلئے ایران جانے کی اجازت دی جائے۔