حوثیوں کا سعودی ائیر پورٹ پر ڈروان حملے کا دعوی

,

   

صناء۔ یمن کے حوثی اتحادیوں نے کہاکہ انہوں نے سعودی عربیہ میں بین الاقوامی ائیر پور ٹ ابھا پر حملے کے لئے بم سے لیز ڈروان کا استعمال کیاہے۔

مذکورہ اتحادی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری کے بیان کا جمعرات کے روز حوالہ دیتے ہوئے حوثیوں کی جانب سے چلائی جانے والے المسیرح ٹی وی نے کہاکہ”مذکورہ ڈراون ائیرپورٹ میں ملٹری کے نشانے پر برابر جاکر لگا ہے“۔

سال2015میں شورش زدہ یمن میں مداخلت کرنے والے سعودی اتحادیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ ترجمان نے کہاکہ ”مذکورہ حملہ مدمقابل کی فوج میں اضافہ او رناکہ بندی میں شدت کا ردعمل تھا“
سرحد پار سے حملے


حالیہ دنوں میں مذکورہ حوثیوں نے سرحد پر سعودی عربیہ کے شہروں اورتیل کی تنصیبات کو اپنا نشانہ بنانے کاکام کیاہے۔


اس میں سے زیادہ تر حملوں کو سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج نے ناکام بنادیاہے۔ عالمی سطح پر تسلیم شدہ صدر عبدالرابع منصور ہادی کی حکومت کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے

درالحکومت صناء سے اسکو بیدخل کرنے کے بعد شمالی یمن کے مختلف صوبوں پر 2014میں اپنا قبضہ جمانے کے بعد یمن خانہ جنگی کی صورتحال سے دوچار ہے۔ سعودی کی زیر قیادت اتحادی فوج نے یمن تنازعہ میں 2015میں مداخلت کرتے ہوئے ہادی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا تھا