حوثی باغیوں کی سعودی اور یو اے ای میں حملے کی دھمکی

   

صنعا،20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی 300 اہم مراکز پر حوثی باغیوں نے حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں اطلاع دی گئی ہے ۔ا یس اے بی اے خبررساں ایجنسی کو ایک حوثی باغی نے کہا‘‘ حوثیوں کا مقصد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات میں فوجی ہیڈ کوارٹر، کیمپ اور اہم تنصیبات اور یمن میں ان کے فوجی ٹھکانے ہیں۔قابل غور ہے کہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر منگل کو ڈرون نے حملہ کیا گیا تھا۔ بعد میں حوثی باغیوں نے ان حملوں کی ذمہ داری لی۔ اور کہا 2015 میں یمن میں مسلح جدوجہد شروع ہونے کے بعد سے اس کا سب سے یہ بڑا فوجی آپریشن تھا۔ ان حملوں سے آرامکو کے کراس کنٹری پائپ لائن کے ایک پمپ میں آگ لگ گئی تھی اور اس کومعمولی نقصان پہنچا تھا۔یو اے ای بندرگاہ الفجیرہ میں توڑ پھوڑ کی کوشش کے کئی دنوں بعد یہ واقعہ ہوا