حوثی باغیوں کی سعودی عرب سے جنگ بندی کی پیشکش

,

   

صنعا، 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر حملہ بند کرنے کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ علاقے میں لڑائی کو ختم کرنے کے لئے یہ مثبت پیغام ہے ۔‘اسکائی نیوز’ کے مطابق اقوام متحدہ کے یمن کے خصوصی نمائندے مارٹن گرفٹس نے تمام فریقین سے علاقے میں تشدد ، فوجی اضافہ اور غیر ضروری بیان بازی کو کم کرنے کی بھی اپیل کی ہے ۔اس سے پہلے جمعہ کو حوثی باغیوں کے اہم لیڈر مہدی المشط نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی تنظیم سعودی عرب کے شمالی علاقے میں میزائل اور ڈرون کے تمام حملوں کو مکمل طور پر روک دے گا لیکن اگر جنگ کی گئی تو اس کے نتائج انتہائی مہلک ہوں گے ۔قابل ذکر ہے کہ حوثیوں کا یہ بیان سعودی عرب کے آرامکوتیل تنصیبات پر حملہ کے تقریباً ایک ہفتے بعد آیا ہے ۔ خیال رہے آرامکو پر 14 ستمبر کو ایک نامعلوم ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری حوثی باغیوں نے لی تھی۔سعودی دراصل حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں یمن کو فضائی حدود میں مدد مہیا کرا رہا ہے جس کے وجہ سے ابتدائی طورپر سمجھا جا رہا تھا کی یہ حملہ حوثی باغیوں نے کیا ہے ، لیکن امریکی مسلسل اس کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہونے کی بات کہہ رہا ہے ۔ ایران نے امریکہ کے ان الزامات کو واضح طورپر مستردکردیا ہے ۔