حوثی باغیوں کی فائرنگ میں تین افراد اور 5 بچے ہلاک

   

عدن3مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) یمن میں بحیرہ احمر کے کنارے واقع بندرگا ہی شہر الحدیدہ میں حوثی باغیوں نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس میں کم از کم 3 شہریوں اور 5 بچوں کی موت ہو گئی جبکہ 10 دیگر زخمی ہو گئے ۔ ایک سرکاری افیسر نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے ہفتہ کے روز حکومتی کنٹرول کے ضلع تحیا تہ میں رہائشی علاقے کو نشانہ بنا کر فائر نگ کی ۔ حوثی باغیوں نے کے خلا ف 45 مورٹار کے گولے داغے جس میں تین شہریوں کی موت ہو گئی اور تقریبا 10 شدید زخمی ہو گئے ۔انہوں نے بتایا ‘‘ شدید زخمی افراد کو عد ن علاقے کے اسپتالوں میں ٖبھرتی کروایا گیا ہے ‘‘۔