تین منٹ میں تین مرتبہ مائیک کٹ کرتے ہوئے جمہوریت کا خون کیا گیا ہے
حیدرآباد ۔ 16 ڈسمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس کے رکن اسمبلی سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے حکومت پر اسمبلی میں اپوزیشن کی آواز کو دبا دینے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں احتجاج کرنے کے حق سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔ تین منٹ میں تین مرتبہ مائیک کٹ کرتے ہوئے جمہوریت کا خون کیا گیا ہے۔ اسمبلی کا اجلاس 20 ڈسمبر تک ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پوائنٹ پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس حکومت پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ تلنگانہ تحریک کی مخالفت کرنے والے چیف منسٹر ریونت ریڈی آج تلنگانہ کے مسائل پر مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔ گورنر کے خطبہ پر اظہارتشکر مباحث میں حکومت کی پالیسیوں کو اجاگر کرنے کے بجائے بی آر ایس کے 10 سالہ دورحکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بی آر ایس اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ہے جس کے 39 ارکان ہیں مگر ہمیں بات کرنے اور حکومت کی جھوٹی تشہیر کا جواب دینے یا وضاحت کرنے کا بھی مناسب موقع نہیں دیا گیا ہے۔ن