حکومت ملک کی معیشت بہتر بنانے پر عزم : شہباز شریف

   

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف پْرامید ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ پر ایک دو دن میں فیصلہ ہوجائے گا۔وزیراعظم نے چند روز میں منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) آئی ایم ایف کرسٹلینا جارجیوا سے آج چوتھا رابطہ کیا، فرانس میں تین ملاقاتوں کے بعد آج ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس کے دوران معاشی صورت حال میں بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی ایک دو دن میں آئی ایم ایف کے فیصلے کی شکل اختیار کرے گی۔اس موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا پاکستان کی معاشی صورتِ حال میں بہتری چاہتے ہیں، کرسٹلینا جارجیوا نے وزیر اعظم شہباز شریف کے قائدانہ عزم کو بھی سراہا۔ ان خیالات کا اظہار منگل کے روز آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر Kristalina Georgieva سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے بینک کے تعاون سے ملک کی معاشی حالت میں بہتری کا ہدف حاصل کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے پیرس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقاتوں کے تناظر میں وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی طرف سے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے سے متعلق کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی معاشی حالت میں مثبت بہتری کے خواہش مند ہیں انہوں نے وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔