حکومت نے سماجی کارکن نوتن ٹھاکر کی سیکورٹی واپس لی

   

لکھنؤ: معروف سماجی کارکن و آرٹی آئی ایکٹیوسٹ نوتن ٹھاکر کی اترپردیش حکومت نے سیکورٹی واپس لے لی ہے ۔موصول اطلاع کے مطابق سماجی کارکن کے ذریعہ کئے جارہے مختلف سماجی و سیاسی امور کے پیش نظر گذشتہ تقریبا 8سالوں سے انہیں سیکورٹی فراہم تھی،جو لگاتار ان کے ساتھ چل رہی تھی۔ کل اچانک پولیس لائن لکھنؤ سے انہیں ان کی سیکورٹی میں لگے نوجوانوں کو فورا واپس بھیجنے کی ہدایت موصول ہوئی۔نوتن کے دعوی کے مطابق سیکورٹی واپس لینے کی وجہ پوچھنے پر انہیں کسی افسر کی جانب سے کسی قسم کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔