حکومت کو چاہئے مسجد کے لئے بھی ایک ٹرسٹ قائم کرے۔ پوار

,

   

لکھنو۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) صدر شرد پوار نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ مذکورہ حکومت کو چاہئے کہ ایودھیامیں مسجد کی تعمیر کے لئے فنڈس کی فراہمی عمل میں لائے۔انہوں نے اپنے استفسار میں کہاکہ ”مذکورہ بی جے پی لوگوں کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کررہی ہے۔

اگر حکومت مندر کے لئے ایک ٹرسٹ قائم کرسکتی ہے تو مسجد کے لئے مالیہ فراہم کرنے کے مقصد سے ایک اور ٹرسٹ قائم نہیں کرسکتی ہے؟“۔ پوار چہارشنبہ کے روزپارٹی کی ایک کانفرنس میں شرکت کے لئے ائے ہوئے تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگلے معاشی سال کے لئے اترپردیش کے بجٹ میں کسانوں کے لئے کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ حکومت نے نوجوانوں کے لئے ماہانہ بھتہ کا اعلان کیاہے مگر نوجوانوں تک اس کی رسائی میں شبہ ہے۔ وقت کی اہم ضرورت نوجوانوں کے لئے کام کا موقع فراہم کرنا ہے“۔

پوار نے اشارۃ کہاکہ نوجوانوں کو موقع نہیں ہے اس لئے وہ اپنے گذارے کے لئے ممبئی جیسے شہروں کا رخ کررہے ہیں۔ انہوں نے این سی پی کارکنوں کو ریاست اور ملک میں تبدیلی لانے کے لئے کام کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہاکہ ”لوگ بی جے پی سے اکتا گئے ہیں اور نئی دہلی میں بڑے پیمانے پر مہم کے بعد بھی پارٹی اپنا نشانہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے“۔

انہوں نے تمام غیر بی جے پی پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے اور مہارشٹرا کے طرز پر بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کرنے کی دعوت دی ہے۔

پوار نے بی جے پی پر پھوٹ ڈالو حکومت کرو کی پالیسی پر کام کرنے الزام عائد کیا او رکہاکہ سی اے اے اس کی ایک مثال ہے