نئی دہلی: نریندر مودی نے ‘آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا’ کی تیسری سالگرہ کے موقع پر آن لائن منعقدہ پروگرام میں ’آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن‘ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے ملک میں صحت کی سہولیات، ہسپتال، ڈاکٹر، فارمیسی، ادویات کی دکانیں اور مریض ایک پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گے۔ اس پلیٹ فارم سے ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی سینئر ڈاکٹروں اور ماہرین کے مشورے حاصل ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں سے جاری صحت سہولیات کو مضبوط کرنے کی مہم آج نئے مرحلہ میں داخل ہورہی ہے۔ آج ہم ایک مشن شروع کررہے ہیں جس میں بھارت کی صحت سہولیات میں انقلابی تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے۔