حیدرآباد:ترکاری کی قیمتیں آسمان پر، پیاز60روپے فی کیلو، عام آدمی پریشان

,

   

حیدرآباد: شہر میں پچھلے کچھ دنوں سے ترکاریوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے۔ ٹماٹر کی قیمت 40تا45روپے فی کیلو ہے۔ آلو 25تا30 فی کیلو بتایا جاتا ہے۔ پیاز پتی 70تا80روپے فی کیلو بتائی گئی ہے۔ دیگر مزید سبزیاں ہیں جس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ جس کے عام آدمی و متوسط آدمی کافی پریشان و فکر مند ہے۔

دوسری جانب دیکھا جائے تو پیاز کی قیمت میں کمی ہونے کا نام نہیں آرہا ہے۔ پیاز 60روپے فی کیلو فروخت کی جارہی ہے۔ پرانے شہر کی قدیم ترکاری منڈی میرعالم منڈی سے اپنے ترکاری خرید نے والے ایک شخص نے بتایا کہ ترکاریوں کی قیمتوں میں اس طرح اضافہ سے عام آدمی و متوسط آدمی پریشان ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ اکثر سالنوں میں استعمال کیا جانے والی ترکاری ٹماٹر۔ اس کی قیمت بھی کافی بڑھی ہوئی ہے۔

پیاز کے بارے میں پوچھو ہی مت۔ اس کی قیمت تو اترنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ کچھ دن قبل 50روپے فی کیلو پیاز تھی اور اب 60روپے فی کیلو پیاز فروخت ہورہی ہے۔انہو ں نے بتایا کہ گھر میں پیاز کا استعمال بہت کم کردیا گیا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ اس ضمن میں ممکنہ کارروائی کرتے ہوئے عام آدمی کے بوجھ جو ہلکا کریں۔