حیدرآبادی نہاری

   

اجزا:بکرے کے پائے چار عدد، سری بکرے کی ایک عدد(صاف کرکے دھو لیں)، پیاز چار عدد(تین باریک کاٹ لیں)، ادرک لہسن پیسٹ چار کھانے کے چمچے، ثابت دھنیا چار کھانے کے چمچے، پتھر کا پھول 30 گرام، نمک حسب ذائقہ، مرچ دو کھانے کے چمچے، ہلدی ایک چائے کا چمچہ، دہی1/2 پاؤ، گرم مسالہپاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ، تیل حسب ضرورت، خشخاش(ہلکا سا بھون لیں) چار کھانے کے چمچے، کھوپرا پاؤڈرچار کھانے کے چمچے(ہلکا سا بھون لیں)، پھولے چنوں کا پاؤڈرچار کھانے کے چمچے، ہرا دھنیا‘ہری مرچ گارنشنگ کیلئے۔
ترکیب :پائے میں ثابت دھنیا‘پتھر کا پھول‘ایک عدد پیاز موٹی کاٹ کر اس کی پوٹلی بنا کر چھ گلاس پانی ڈال کر تھوڑا سا نمک بھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔پائے آدھے گل جائیں تو اس میں سری بھی ڈال دیں اور گلنے کیلئے دھیمی آنچ پر رکھ دیں۔تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کر لیں پھر اس میں نمک‘مرچ‘ہلدی‘دہی‘ادرک لہسن پیسٹ‘خشخاش‘کھوپرا ڈال کر بھونیں کہ مسالہ بھن کر تیل الگ ہو جائے۔پھر اس میں گرممسالہ ڈال کر اس کو پائے والے برتن میں ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں کہ شوربہ پکنے لگے۔پھر پھولے چنوں کا پاؤڈر آدھے گلاس پانی میں حل کرکے اس کو بھی چمچہ چلاتے ہوئے پائے میں مکس کر لیں۔جب پکنے لگے تو دھیمی آنچ پر تقریباً 15 منٹ رکھ دیں۔شروع کرتے وقت ہرا دھنیا‘ہری مرچ ڈال کر نان‘پراٹھوں‘روغنی روٹی کے ساتھ شروع کریں۔