حیدرآباد۔ خواجہ غریب نوازؒ کی شان میں گستاخی کے معاملے میں اینکر امیش دیوگن کے خلاف شکایت

,

   

حیدرآباد۔ایک ٹیلی ویثرن پروگرام پر مباحثہ کے دوران خواجہ اجمیری غریب نواز چشتی ؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے نیوز18کے ٹی وی اینکر امیش دیوگن کے خلاف کئی شکایت آج درج کرائی گئی ہیں

YouTube video

ملک کے مختلف حصوں میں امیش دیوگن کے خلاف مجرمانہ شکایتوں کی بھرمار کے بعد حیدرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں بھی درجنوں شکایتیں امیش دیوگن کے خلاف درج کرائی گئی ہیں۔

چہارشنبہ کے روز متحد ہ مجلس عمل کے ایک وفد نے حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری شکایت پیش کی ہے۔

مذکورہ وفد نے اپنی شکایت میں نیوز18کے ٹی وی اینکر امیش دیوگن کے خلاف سخت کاروائی کا بھی مطالبہ کیاہے

جس نے راجستھان کے شہر اجمیر میں واقعہ سلطان ہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے متعلق توہین آمیز الفاظ کااستعمال کیاہے۔

تلنگانہ میں شکایتیں رین بازار‘ بہادر پورہ اور ظہیر آباد پولیس اسٹیشنوں میں درج کرائی گئی ہیں