حیدرآباد۔ اے ائی ایم ائی ایم کارپوریٹر مرتضی علی نے اپنے حامیوں کے ساتھ ملک کو پولیس جوانوں کا راستہ روک دیا۔ مادنا پیٹ کے علاقے میں واقع مسجد معراج کے پاس یہ واقعہ پیش آیاتھا۔
جانکاری کے مطابق پولیس کے جوان اس وقت وہاں پہنچے جب انہیں جانکاری ملی تھی کہ مسجد کے اندر لوگ اکٹھا ہوئے ہیں۔
اس کے فوری بعد کارپوریٹر اور ان کے حامی بھی وہاں پر پہنچ گئے اور پولیس سے تحریری احکامات بتانے کا استفسار کرنے لگے
ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے کہاکہ اے ائی ایم ائی ایم کے صدر او رحیدرآباد کے ایم پی اس واقعہ پر معافی مانگیں۔
ایک او رواقعہ میں یوسف گوڑا کے کارپوریٹر سنجے گوڑ بھی مبینہ طور پر پولیس کے ساتھ بحث کی۔
بعدازاں جوبلی ہلز پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا ہے۔
جانکاری اس بات کی بھی ہے کہ مادنا پیٹ پولیس نے اے ائی ایم ائی ایم کے مذکورہ کارپوریٹر کے خلاف بھی ایک مقدمہ درج کیاہے۔
ویڈیو دیکھیں