حیدرآباد۔پٹرول اور ڈیزل کی حیدرآباد میں قیمتیں بدستور بڑھتی جارہی ہیں۔ جمعہ کے روز دوسری دن بھی مسلسل قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیاہے۔ پٹرول کی قیمت فی لیٹر109.37پیسے ہی تو وہیں ڈیزل کی قیمت 120.42پیسوں تک چھلانگ لگا چکی ہے۔
حالانکہ ملک بھر میں مذکورہ قیمتوں میں اضافہ جاری ہے‘ مختلف ریاستوں میں وی اے ٹی کی مختلف شرحوں اور قریب کی ریفانری سے ٹرانسپورٹیشن چارجس میں تبدیلی کی وجہہ سے یہ قیمتیں مختلف ریاستوں میں مختلف ہیں
دیگر شہروں میں پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں
قومی درالحکومت میں پٹرول کی قیمت105.14روپئے ہے وہیں ڈیزل 93.87روپئے فی لیٹر فروخت کیاجارہا ہے۔
ممبئی میں پٹروک کی قیمتیں 0.34پیسوں کے اضافہ کے ساتھ 111.09روپئے فی لیٹر ہے او رڈیزل 101.78روپئے فی لیٹر فروخت کیاجارہا ہے۔
وہیں کلکتہ میں پٹرول اور ڈیزل 105.76روپئے اور96.98روپئے فی لیٹر بالترتیب فروخت کیاجارہا ہے۔
یومیہ اساس پر پٹرل او رڈیزل کی قیمتوں کا تعین کے فارمولہ کو تیل کمپنیاں روبعمل لارہی ہے۔
صبح 6بجے کے بعدسے یہ قیمتیں لاگو ہوں گے۔
یومیہ اساس پر قیمتوں کا جائزہ او رنظر ثانی کی بنیاد عالمی مارکٹ میں تین کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر پچھلے 15دنوں سے منحصر ہے اور اس میں غیر ملکی زرمبادلہ کی قیمتیں بھی شامل ہیں۔