حیدرآباد احتیاط کے طور پر بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی گرفتاری۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے گوشہ محل اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو جمعہ کے روز ایل بی نگر پولیس نے احتیاط کے طور پر

اس وقت تحویل میں لے لیاجب گاؤں کی حفاظت کامطالبہ کرتے ہوئے وہ سڑک پر احتجاج کررہے تھے۔ تلنگانہ ٹوڈے کی خبر کے بموجب دیگر کئی افراد کو بھی حراست میں لیاگیاہے

YouTube video

پولیس کے بموجب مذکورہ رکن اسمبلی اور بعض گاؤ رکشک سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک میں خلل پیدا کررہے تھے۔ایسا نہیں ہے کہ مبینہ گائے مسلخ کے خلاف پہلی مرتبہ راجہ سنگھ نے آواز اٹھائی ہے۔

اس سے قبل بھی انہوں نے محکمہ پولیس پر اس بات کا دعوی کرتے ہوئے الزامات عائد کئے تھے کہ پولیس جوان غیر قانونی طریقے سے گائیوں کی منتقلی کو روکنے میں ناکام ہیں۔

کچھ دن قبل سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سجانار نے بھی تلنگانہ پولیس کے خلاف مذکورہ رکن اسمبلی کے تبصرے پر ردعمل پیش کیاتھا۔

ڈسمبر22کے روز بھی راجہ سنگھ نے دعوی کیاتھا کہ شمس آباد علقے میں ایک گاڑی بھرکا منتقل کئے جانے والے گائیوں کوانہوں نے بچایاہے۔

کچھ دنوں بعد پھر انہوں نے تلنگانہ پولیس کے خلاف الزام عائد کرتے ہوئے کہاتھا کہ ”مذکورہ پولیس جوان دلال بن گئے ہیں اور غیر قانونی طریقے سے گائیوں کو مسلخوں میں منتقل کرنے کے کاموں میں ملوث ٹولیوں کے ہاتھوں کا کھلونا بنے ہوئے ہیں“۔

اس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سجانار نے کہاکہ ان دنوں محکمہ پولیس کے خلاف بات کرنا فیشن بن گیاہے۔

سجانار نے یہ بھی کہاتھا کہ بی جے پی رکن اسمبلی کے اس طرح کے بیان پر وہ قانونی چارہ جوئی کے راستے پر بھی غور کررہے ہیں۔