حیدرآباد: اسدالدین اویسی، وارث پٹھان اور کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج

,

   

حیدرآباد: مغل پورہ پولیس اسٹیشن میں مجلس اتحادامسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی، ممبئی کے مجلسی لیڈر وارث پٹھان اور مرکزی بی جے پی لیڈر کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کیلئے ایف آئی آر درج کیا گیا۔ اے آئی ایم آئی ایم انقلاب کے ایس سی ایس ٹی سربراہ بال کشن راؤ نمداری نے بھی ایڈیشنل چیف میٹروولیٹن مجسٹریٹ نامپلی میں بھی ان تینوں سیاست دانوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا کہ وارث پٹھان نے گلبرگہ میں سی اے اے کے مخالف احتجاجی جلسہ میں صدر مجلس اسد الدین اویسی کی موجودگی میں نفرت انگیز تقریر کی تھی۔ شکایت کنندہ بال کشن نے بتایا کہ یہ تقریر فرقہ وارانہ تشدد کا باعث بن سکتا تھا۔

انہوں نے بی جے پی کے سینئر لیڈر کپل مشرا کے خلاف بھی شکایت درج کروائی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کپل مشرا دہلی کے موج پور میں ایک سی اے اے کی تائید میں عوام کو خطاب کرتے ہوئے نفرت انگیز تقریر کی تھی جو مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد کا باعث بنا۔ عدالت کی ہدایت پر مغل پورہ پولیس اسٹیشن نے ایک ایف آئی آر سی آر نمبر 47/2020 295-A,117,153,153a,120B,IPC,156-3کے تحت درج کرلیاگیا۔