حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسلینس میں نئی طلبہ کونسل کی تشکیل کلکٹروقارآباد کے نکھیلا مہمان خصوصی

   

حیدرآباد۔/3 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسلینس کے زیر اہتمام نئی اسٹوڈنٹس کونسل کی تشکیل کیلئے انویسٹی ٹیور تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وقارآباد شریمتی کے نکھیلا ( آئی اے ایس ) مہمان خصوصی تھیں۔ طلبہ کے روایتی مارچ پاسٹ سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ شریمتی پربھاوتی پرنسپل حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسلینس نے خیرمقدم کیا۔ کونسل کے ارکان کو مہمان خصوصی شریمتی کے نکھیلا نے بیاچس عطا کئے۔ انہوں نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور اسکول کے وقار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں غیر معمولی انفرااسٹرکچر سہولتیں موجود ہیں۔ ہیڈ بوائے محمد وہاج علی، ہیڈ گرل مس انتی سائی اور دیگر عہدیداروں نے اسکول انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا اور اسکول سے اپنی مکمل وفاداری کا عہد کیا۔ بورڈ آف ٹرسٹی کے ارکان منصور بابو خاں، جاوید ہود اور محمد علی الدین حیدر نے نو منتخب کونسل ممبرس کو مبارکباد پیش کی اور اسکول کا نام روشن کرنے کی ترغیب دی۔ر