حیدرآباد: بالاپور گنیش گڈو 17.6لاکھ میں فروخت

,

   

حیدرآباد: شہر مشہور گنیش پنڈال میں شمار کئے جانے والے بالاپور گنیش لڈو کا ہراج ہوا اور کولان رام ریڈی نامی ایک شخص نے 17.6روپے کی خطیر رقم ادا کرتے ہوئے گنیش لڈو حاصل کرلیا۔ پچھلے سال یہاں 16.6لاکھ روپے میں فروخت ہوا تھا۔ اس ہراج میں جملہ 28افراد نے شرکت کی۔ ہراج کا آغاز 1,116روپے سے ہوا جو صرف دس منٹ میں ہی 17.6لاکھ روپے میں پہنچ گئی۔

YouTube video

بالاپور لڈو کا ہراج کرنے کی روایت1994ء سے شروع ہوئی۔

اس وقت یہ لڈو 450روپے میں ہراج ہوا تھا۔اور اب اس کی قیمت لاکھوں میں پہنچ گئی ہے۔امسال لڈو حاصل کرنے والے کے رام ریڈی نے بتایا کہ ہراج میں لڈو خریدنا میری دیرینہ خواہش کی تکمیل ہوئی اصل میں بھگوان گنیش کا آشیرواد مجھے حاصل ہوگیاہے۔“ لڈو حاصل کرنے کے بعد رام ریڈی او ران کی فیملی نے ہنومان مند ر میں پوجا کی۔لڈو ہراج کے سلسلہ میں محکمہ پولیس کی جانب سے سخت بندو بست کئے گئے تھے۔