حیدرآباد: تلنگانہ رہائشی اسکول میں ہاسٹل کا کھانا کھانے کے بعد 33طلبہ بیمار

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ اقلیتی رہائشی اسکول میں ہاسٹل کا کھانا کھانے کے بعد 33طلبہ بیمار ہوگئے جس کی وجہ سے ان ان سب کو نیلوفردواخانہ میں شریک کرنا پڑا۔ یہ واقعہ آصف نگر علاقہ میں پیش آیا۔ طلبہ پیٹ میں درد اوردست کی شکایت کرنے لگے۔ نیلوفر دواخانہ کے ڈاکٹر روی کمار نے بتایا کہ اب ان طلبہ کی حالت بہتر ہے انہیں مزید بہتر علاج کیلئے یہاں رکھا گیا ہے۔

سپرینڈنٹ آف نیلوفر ہاسپٹل ڈاکٹر مرلی کرشنا نے بتایاکہ طلبہ کی طبیعت ناساز ہونے کی شکایت پر انہیں خصوصی ای ایس آر وارڈ میں شریک کیا گیا۔ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے دواخانہ کا دورہ کرتے ہوئے اولیاء طلبہ سے بات چیت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ ہم اسکول کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدیدار اور میں خود بھی اس بارے میں بہت سنجیدہ ہوں۔ ہم خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ انہو ں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ یہ کھانا اسکول میں فراہم کیا گیا۔