حیدرآباد زکواۃ اینڈ چیرٹیل ٹرسٹ اور فیڈ کا سالانہ جلسہ

   

ملت کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے 10.49 کروڑ روپئے صرف
حیدرآباد 26 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : جناب منصور بابو خاں ، ٹرسٹی حیدرآباد زکواۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بھی ٹرسٹ کاسالانہ جلسہ ، لی پیالیس فنکشن ہال سکندرآباد منعقد ہوا ۔ مہمان خصوصی کے سرینواس ریڈی ، کمشنر پولیس حیدرآباد ، جناب تفسیر اقبال سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود تھے ۔ جناب جاوید ہود نے حیدرآباد زکواۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ اور فیڈ کی مشترکہ سالانہ رپورٹ 2023-24 پیش کرتے ہوئے بتایا یتیم و مستحق طلباء و طالبات کی تعلیمی امداد ٹرسٹ کی اولین ترجیحات میں ہیں ۔ چنانچہ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے 11,857 یتیم و مستحق طلباء میں 4.72 کرور روپئے اسکالر شپس تقسیم کی گئی ۔ جس میں پروفیشنل کورسیس کے 875 طلباء جس میں 53 میڈیکل کورسیس جیسے ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ، فارمیسی وغیرہ شامل ہیں ۔ ان طلباء میں 1.09 کرور روپئے اسکالر شپس تقسیم کئے گئے ۔ علاوہ اس کے ٹرسٹ کے تحت 91 اردو میڈیم اور 3 انگلش میڈیم اسکولس کے منجملہ 23,000 طلباء کی ہر طرح سے امداد کی جاتی ہے ۔ جس پر تقریبا 2.00 کروڑ روپئے سالانہ خرچ کئے جاتے ہیں ۔ ٹرسٹ کی ایک اور اہم اسکیم ماہ رمضان سے قبل گورنمنٹ اردو میڈیم کے 25,520 فوڈ گرین کٹس جس میں غذائی اجناس کے علاوہ یتیم طلباء کے لیے عید کے کپڑے شامل ہیں ۔ اس پروجیکٹ کے تحت 2.64 روپئے خرچ کئے گئے ۔ اس سال نئی اسکیم بیواؤں کے بوسیدہ مکانات کی مرمت کا پروجیکٹ شروع کیا گیا ۔ جس میں 4.74 لاکھ روپئے کے صرفہ سے 15 خاندانوں کے مکانات کی مرمت کی گئی ۔ اپنے خطاب میں کمشنر کے سرینواس ریڈی نے کہا کہ ہم کو حیدرآباد زکواۃ اینڈ چیرٹیبل ٹرسٹ جیسے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارہ کو فروغ دینے وہ ہمیشہ تیار ہیں ۔ ٹرسٹ کے فلاحی کاموں کی ستائش کی ۔ جناب اے کے خان سابق مشیر اقلیتی بہبود ، نے کہا کہ ٹرسٹ سے نوجوانوں خود مکتفی بنانے حتی المقدور کوشاں ہے ۔ انہوں نے ٹرسٹ سے وابستہ تمام ٹرسٹیز کی خدمات کو سراہا ۔ جناب عامر اللہ خاں ، رکن پبلک سرویس کمیشن نے بھی مخاطب کیا ۔ اجلاس کا آغاز حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنز کے سابقہ طالب علم محمد اسد اللہ خاں کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوا ۔ جناب محمد ضیا الدین نیر کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا ۔ جناب منصور بابو خاں نے عطیہ دہندگان ، خواتین والینٹرز و دیگر احباب کا شکریہ ادا کیا ۔