حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اسکالر کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد /22 جولائی ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں ایک طالبہ کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ دیپیکا مہاپاترا آج باتھ روم میں مشتبہ طور پر گری ہوئی پائی گئی ۔ اس لڑکی کو ساتھی لڑکیوں کی چوکسی کی وجہ فوری مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس گچی باؤلی نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دیپیکا مہاپاترا جو اڑیسہ کے ساکن چکبندھو مہاپاترا کی بیٹی یہاں ایچ سی یو کیمپس میں رہتی تھی ۔ یہ لڑکی ہندی سے پی ایچ ڈی کر رہی تھی جو گذشتہ چند روز سے پریشان تھی ۔ لڑکی کی صحت ناساز تھی ۔ ساتھی لڑکیوں نے پولیس کو یہ بات بتائی اور پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ دیپیکا دماغی حالت سے بھی بہت اُلجھن کا شکار رہتی تھی ۔ لڑکی روزآنہ کے معمول کی طرح آج بھی صبح تقریباً 8 بجے بیدار ہوئی اور باتھ روم میں گری پڑی دیپیکا مہاپاترا کمرہ نمبر 204 ایچ سی یو کیمپس میں رہتی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔