حیدرآباد سٹی انوویٹیو اینڈ ٹرانسفارمیٹیوانفرااسٹرکچر پراجکٹ کیلئے رقمی منظوری

   

حیدرآباد۔5۔ڈسمبر۔(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں حیدرآباد سٹی انوویٹیو اینڈ ٹرانسفارمیٹیوانفراسٹرکچر پراجکٹ کے لئے 5942 کروڑ روپئے کی انتظامی منظوری دے دی ہے۔ حکومت تلنگانہ کے محکمہ بلدی نظم ونسق کی جانب سے جاری کردہ احکامات میںیہ بات بتائی گئی ہے جس میں حکومت نے اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے اور شہر حیدرآباد میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات کے طور پر تیار کئے گئے منصوبہ کے ترقیاتی کاموں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹرنے گذشتہ دنوں شہر حیدرآباد میں ترقیاتی کاموں اور سڑکوں کی توسیع اور نئے فلائی اوورس کے کاموں کا افتتاح انجام دیا تھا اور آج محکمہ بلدی نظم ونسق کی جانب سے 5942 کروڑ کی انتظامی منظوری کے ذریعہ ان کاموں کے تیزی کے ساتھ آغاز کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے ہیں۔ جی ایچ ایم سی حدود میں نئی سڑکوں ‘ فلائی اوورس‘ ریڈئیل سڑکوں کے علاوہ جنکشن کو خوبصورت بنانے کے پراجکٹ اس میں شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں شہر حیدرآباد میں دو مقامات پر دومنزلہ فلائی اوورس کی تعمیر اور پی وی این آر سے متصل نئے فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ بھی اس پراجکٹ میں شامل ہیں۔3