حیدرآباد: طالبہ کو بیہودہ میسجس و قابل اعتراض تصاویر ارسال کرنے والا ٹیچر گرفتار

,

   

حیدرآباد (تلنگانہ): استاذ او رشاگرد کا رشتہ مقدس ہوتا ہے۔ ماں باپ کے بعد سب سے زیادہ استاذ کا ادب و لحاظ کیا جاتا ہے۔ کچھ اساتذہ ا س مقدس وپاکیزہ رشتہ کو روندتے ہوئے حدود کو پارکردیتے ہیں۔ ایک ایسا ہی واقعہ شہر میں پیش آیا جہاں ایک ٹیچر نے اپنی ایک شاگردہ کو بیہودہ میسجس و قابل اعتراض تصاویر بھیجے ہیں۔ پولیس نے استاذ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے ایک اسکول میں فزکس مضمون پڑھانے والے ایک ٹیچر نے آن لائن پڑھائی کے دوران بہانے سے ایک 15 سالہ طالبہ سے اس کا فون نمبر حاصل کرلیا۔ ا س کے بعد اس نے طالبہ کو انتہائی بیہودہ میسجس بھیجنا شروع کردیا۔اس کے بعد قابل اعتراض تصاویر ارسال کیا۔ اتنا ہی نہیں اس نے طالبہ کو واٹس ایپ پر ویڈیو کال بھی کیا۔

طالبہ نے جب اس کی شکایت ایک دوسرے ٹیچر سے کی تو انہوں نے اس کی بات کو نظر انداز کردیا۔ طالبہ کو والدین کو جب اس کی اطلاع ہوئی تو انہوں نے پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوتے ہوئے خاطی ٹیچر کے خلاف شکایت درج کروائی۔ سائبرآباد پولیس نے ان دونوں اساتذہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔