حیدرآباد: عثمانیہ دواخانہ میں نئے بلاک کی تعمیر، قدیم عمارت کے استحکام کیلئے 500کروڑ روپے منظور: وزیر صحت ای راجندر

,

   

حیدرآباد: آصف جاہ سابع میر عثمان علی خان بہادر کی عظیم شاہ کار دواخانہ عثمانیہ کی عمارت کو مستحکم کرنے کیلئے حکومت نے 500کروڑ روپے کی رقم منظور کی ہے۔ اور اسی کے ساتھ دواخانہ میں نئے بلاک تعمیر کئے جائیں گے۔ ریاستی وزیر صحت ای راجندر نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس عمارت کی مرمت کے کام کا آغاز ہوچکا ہے او راس کیلئے محکمہ آثار قدیمہ کو ۵۲/ کروڑ روپے حوالہ کردئے ہیں۔

ای راجندر نے بتایا کہ غریبوں کو مفت طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔ وزیر صحت نے بتایا کہ تلنگانہ طبابت کے معاملہ میں ملک میں تیسرا مقام رکھتا ہے۔جبکہ پہلا مقام ٹاملناڈو اور دوسرا کیرالا کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو پہلا مقام پر لانے کے لئے پوری کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں طب کے شعبہ نے کافی ترقی کی ہے۔