حیدرآباد میٹرو ریل دوسرے مرحلے کیلئے 19 ہزار کروڑ روپئے کے اخراجات

   

ڈی پی آر تیار ، ریاستی کابینہ میں منظوری کے بعد مرکزی حکومت کو روانہ کیا جائے گا
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو ریل (HMR) کے دوسرے مرحلے کے لیے بڑی پیشرفت ہوئی ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق ان کاموں کی تکمیل کے لیے 19 ہزار کروڑ روپئے کی رقم درکار ہوگی ۔ جملہ تین راستوں میں 86.5 کلو میٹر ٹریک کی تعمیر کے لیے تجویز پیش کی گئی ۔ جے بی ایس ، شاہ میر پیٹ ، جے بی ایس ، میڑچل ، شمس آباد ایرپورٹ ، فیوچر سٹی روٹس کو اس میں شامل کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد میٹرو ریل کے دوسرے مرحلے کے لیے ڈی پی آر کو چیف سکریٹری راما کرشنا راؤ کی صدارت میں منعقدہ حیدرآباد ایرپورٹ میٹرو لمٹیڈ کے اجلاس میں منظوری دینے کے بعد یہ رپورٹ حکومت تک پہونچ گئی ہے ۔ کابینہ اجلاس میں اس رپورٹ کو منظوری دینے کے بعد مرکزی حکومت کو روانہ کی جائے گی ۔ پہلے جے بی ایس سے کارخانہ ، حکیم پیٹ ، الوال ، توم کنٹہ ، شاہ میر پیٹ 22 کلو میٹر میٹر رویل کی تجویز پیش کی گئی ۔ حکیم پیٹ ایر فورس اسٹیشن رن وے روڈ کے قریب ہے ۔ جہاں 1.5 کلو میٹر زیر زمین میٹرو ریل کے لیے راستہ ہموار کیا جائے گا ۔ اس طرح جے بی ایس سے تاڑبن ، سچترا ، بوئن پلی ، کوم پلی سے ہوتے ہوئے میڑچل تک 24.5 کلو میٹر تک میٹرو ریل کی تجویز تیار کی گئی ہے ۔ جملہ تین راستوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کیلئے جے بی ایس کو بین الاقوامی سطح پر ترقی دینے کیلئے الاٹمنٹ کو طئے کیا گیا ہے ۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ سے فیوچر سٹی تک 40 کلو میٹر میٹرو ریل کی تجویز تیار کی گئی ہے ۔ ایرپورٹ میں ٹرمنل اسٹیشن کو انڈر گراونڈ تعمیر کیا جائے گا ۔ وہاں سے روی ریال ORR تک ایلویٹیڈ میں حکومت نے نئی مجوزہ گرین فیلڈ روڈ کے درمیان سے ایک 18 کلو میٹر دوڑنے کے لیے ڈی پی آر تیار کیا ہے ۔ یہ پراجکٹ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی شراکت کے ساتھ بنکوں کے قرض ، پی پی پی کے طریقہ کار سے فنڈز جمع کئے جائیں گے ۔۔ 2