حیدرآباد، 10 اکتوبر (ایجنسیز) شہر میں آرچری پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے مقابلے 8 سے 18 اکتوبر تک جاری ہیں۔ نیکلس روڈ پر واقع پیپلز پلازا میں منعقدہ اس لیگ میں ہندوستان کے 36 سرکردہ تیر اندازوں کے ساتھ 10 ممالک کے 12 بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ہندوستانی دستے میں دیپیکا کماری، اتانو داس، دھیراج بومادیورا اور جیوتی سریکھا وینم جیسی نمایاں شخصیات شامل ہیں۔ ترکی کے اولمپک چمپئن میتے غازوز اور امریکہ کی اولمپک میڈلسٹ کیسی کاف ہولڈ بھی اس مقابلے کی توجہ کا مرکز ہیں۔ لیگ میں ریکرو اور کمپاؤنڈ زمروں کے تحت مخلوط ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مقابلوں میں 15 سکنڈ کا شاٹ کلاک کھلاڑیوں کی رفتار، توجہ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کا سخت امتحان لے رہا ہے۔