حیدرآباد7نومبر(یو این آئی)حیدرآباد میں ایک اور کلاک ٹاور کی نقاب کشائی ہونے جارہی ہے ۔ اعظم پورہ میں نئے کلاک ٹاور کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔ یہ کلاک ٹاور 30 فٹ بلند ہے ۔ ٹاور کے اردگرد روشنیوں کو گھاس، درختوں اور پودوں سے دلکش انداز میں سجایا جائے گا تاکہ ٹاور کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے ۔