حیدرآباد میں تلاشی مہم کے دوران 16 لاکھ سے زائد کی رقم ضبط: رونالڈ راس

   

حیدرآباد۔/19 مارچ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل آوری کے ذریعہ حکام نے ایک دن میں 1643300 کی نقد رقم ضبط کی ہے۔ ضلع الیکشن آفیسر اور کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ راس نے بتایا کہ پولیس، ایس ایس ٹی اور دیگر ٹیموں نے تلاشی مہم کے دوران 16 لاکھ سے زائد نقد رقم اور 10250 روپئے مالیتی اشیاء ضبط کی ہیں۔ ہر اسمبلی حلقہ میں 9 ٹیمیں 24 گھنٹے متحرک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں فلائنگ اسکواڈ کی ٹیموں نے 9300 روپئے ضبط کئے جبکہ پولیس کی ٹیموں نے 713300 روپئے تلاشی مہم کے دوران ضبط کئے ہیں۔ نقد رقم کے علاوہ بعض قیمتی اشیاء بھی ضبط کی گئیں۔ رونالڈ راس نے بتایا کہ نقد رقم کی ضبطی کے سلسلہ میں موصولہ پانچ درخواستوںکی یکسوئی کی گئی ہے۔1