حیدرآباد میں تلاشی مہم47 لاکھ روپئے ضبط : رونالڈ راس

   

حیدرآباد۔/20 مارچ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد ضلع کے الیکشن آفیسررونالڈ راس نے بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے حیدرآباد میں تلاشی مہم کے دوران تاحال 47 لاکھ 18 ہزار 300 روپئے نقد ضبط کئے گئے جبکہ 17 لاکھ 49 ہزار 140 روپئے مالیت کی قیمتی اشیاء ضبط کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ 104.41 لیٹر غیر قانونی شراب کو ضبط کیا گیا۔ منگل کی شام 6 بجے سے چہارشنبہ کی شام 6 بجے تک تلاشی مہم میں 29 لاکھ 70 ہزار روپئے نقد ضبط کئے گئے جبکہ 23829 کی قیمتی اشیاء کو ضبط کیا گیا۔ تقریباً 50 لیٹر غیرقانونی شراب ضبط کی گئی ہے۔ رونالڈ راس نے بتایا کہ 15 افراد کے خلاف اکسائیز اینڈ پروہبیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں تلاشی مہم میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔1