حیدرآباد13مئی(یواین آئی) حیدرآباد میں دن کے وقت شدید گرمی کے بعد رات میں ہلکی تا اوسط بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہوائیں چلیں، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی۔دن کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھاتاہم شام 7 بجے کے بعد مختلف علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہوئی جو بعد میں تیز بارش میں تبدیل ہو گئی۔ شہر کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔چندانگر، مادھا پور، آصف نگر، گولکنڈہ اور راجندر نگر کے علاقوں میں 3 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین موسمیات کے مطابق اگلے چند دنوں میں بھی اسی طرح کے موسم کی توقع ہے جہاں دن کے وقت گرمی اور رات میں بارش ہو سکتی ہے ۔