حیدرآباد میں فلم ’بھولا‘ کے سیٹ پر تبو ہوئیں زخمی

,

   

فلم بھولا میں اجئے دیوگن کے ساتھ ملکر تبو بہت سارے اونچی کرتب کرتی دیکھائی دیں گی
ممبئی۔ چہارشنبہ کی صبح تبو تبو جو اجئے دیوگن کی فلم ’بھولا‘میں ایک بے خوف اعلی پولیس افسر کا کردار ادا کررہی ہیں‘ ایک خطرناک کرتب کے دوران بڑی چوٹ سے بچ گئی ہیں۔

یہ ان فلموں میں سے ایک فلم بھولا ہے جس میں وہ خطرناک کرتب کرتی ہوئی اہم کردار اداکرنے والے اجئے کے ساتھ دیکھائی دیں گے جو ٹائٹل بھولا کا کردار اس فلم میں ادا کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ گھنے جنگل میں ایک ٹرک چلارہی تھیں۔

اس ٹرک کا تعقب موٹرسیکل پربعض غنڈے کررہے تھے۔ ایک ٹیک میں بائیکوں میں سے ایک جو ٹرک کے ساتھ ساتھ بدحواسی میں چل رہی تھی اس سے ٹکرا گئی۔ تبو جو ٹرک میں تھیں حادثہ کی وجہہ سے چند کٹے ہوئے کانچ کے تکڑوں کی زد میں اگئیں۔

ذرائع نے مزیدکہاکہ اس کااثر یہ ہوا ہے کہ طاقت سے ہوئے تصادم کے سبب کانچ کے تکڑے اڑ کر تبو سے ٹکراے اوران کی دائیں آنکھ میں لگے۔

سیٹ پر موجود طبی امداد کا کہنا ہے کہ ”چوٹ معمولی ہے۔

تبو کو ٹانکوں کی ضرورت نہیں پڑے گی“۔ اجئے جوموقع پر پوری طرح تیار تھے‘ ایک مختصر وقفہ کے شوٹنگ روک دی اور بالی ووڈ اداکارہ کو پرسکون ہوجانے تک آرام کرنے کی اجازت دیدی۔